spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کو فوری طور پر شفا اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (7 مئی 2026): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو فوری طور پر شفا اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اپنے بیان میں کہا کہ رات کو بشریٰ بی بی کو خفیہ طریقے سے اسپتال لے جانے پر شدید تشویش ہے، اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقلی کے معاملے پر حکومت اور جیل حکام کی خاموشی مشکوک ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے الزام عائد کیا کہ بشریٰ بی بی قید تنہائی میں ہیں ان کو انسانی اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، سیاسی انتقام میں کسی کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنا قابل قبول نہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان کی اہلیہ کی شفاف میڈیکل رپورٹ فوری پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کا علاج جیل حکام کی ذمہ داری ہے جو کہ بہتر انداز میں کیا جا رہا ہے، رانا ثنا اللہ

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کو فوری رسائی دے کر چیک اپ کیلیے اڈیالہ جیل بھیجا جائے، اہلخانہ اور بیٹیوں کی ان سے فوری ملاقات کروائیں اور باقاعدہ شیڈول بھی بنائیں، ان کو فوری طور پر شفا اسپتال منتقل کر کے ان کا معیاری علاج یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیکل بورڈ اور سینیٹرز پر مشتمل وفد کو معائنے کیلیے بشریٰ بی بی کے پاس بھیجا جائے، انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کو فوری طور پر ان کی صحت کا معاملہ سونپا جائے۔

spot_imgspot_img