spot_img

ذات صلة

جمع

وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق وضاحت آگئی

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق...

وزیراعظم کا پیٹرول پر 80 روپے کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے لیے پیٹرول ریلیف کے...

مچھ جیل میں قید قبائلی رہنما پر مبینہ خنجر سے حملہ

کوئٹہ (3 اپریل 2026): مچھ جیل میں قید قبائلی...

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 11 کے گیارہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اووورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بناسکی۔

شان مسعود کی 44 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، صاحبزادہ فرحان 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اسٹیو اسمتھ 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، ایشٹن ٹرنر کے 52 رنز بھی کام نہ آسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے دو، شاہین اور عبید شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر محمد نعیم نے 28 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی، پرویز ایمون 45 اور عبداللہ شفیق 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سکندر رضا 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، آصف علی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے دو، فیصل اکرم اور پیٹرل سڈل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بارش کی وجہ سے میچ کو 13 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ لائن اچھا پرفارم کررہی ہے، کوشش کریں گے کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں، فیصل اکرم اور محمد اسماعیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ روبن ہارمر اور آصف علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو ہم پہلے بیٹنگ کا ہی انتخاب کرتے، پچھلے میچ میں اچھا کھیلے بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حق میں نہیں آیا۔

spot_imgspot_img