پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 201 رنز کا ہدف 43ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، غازی غوری 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، معاذ صداقت 8 رنز بناسکے، سلمان آغا 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، عرفات منہاس 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میتھیو کھنیمن، تنویر سانگا اور مارنس لبوشین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 44.1 اوورز میں 200 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔
میتھیو رینشا 61 رنز رائیگاں گئے، میتھیو شارٹ نے 55 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آسکے۔
View this post on Instagram
کپتان جوش انگلس 13 رنز بنا کر عرفات منہاس کا نشانہ بنے، مارنس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کیمرون گرین بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
View this post on Instagram
عرفات منہاس ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں، اسپنر نے 10 اوورز میں 32 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
پاکستان کی پلیئنگ الیون
قومی ٹیم میں شاہین آفریدی کپتان، صاحبزادہ فرحان، معاذصداقت، بابراعظم، غازی غوری وکٹ کیپر، سلمان علی آغا اور عبد الصمد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رؤف اور ابراراحمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس اپنا ون ڈے ڈیبیو کررہے ہیں۔



