spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حجاج کرام کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے بعداز حج آپریشن شروع ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 165 حجاج کرام کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی جہاں چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ آفتاب گیلانی نے ان کا استقبال کیا۔

ایئرپورٹ منیجر، اے ایس ایف سمیت ایئرپورٹ حکام نے بھی حجاج کو خوش آمدید کیا۔

حجاج کرام کی سہولت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق حجاج کرام کی واپسی کا مرحلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

یہ پڑھیں: پاکستانی حاجیوں کو وطن واپس لانے کے انتظامات مکمل،

یکم جون کو 5 پروازیں اسلام آباد، 4 کراچی اور 4 ہی لاہور پہنچیں گی جبکہ ملتان اور سیالکوٹ میں 3، 3 پروازیں اتریں گی، فیصل آباد میں 2 اور کوئٹہ میں ایک حج پرواز کی آمد متوقع ہے۔

بعد از حج آپریشن کے دوران سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کرنے والے ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی حجاج کرام کو مجموعی طور پر 471 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا، اس آپریشن میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لیں گی۔

spot_imgspot_img