spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان اور جرمنی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (21 مئی 2026): پاکستان اور جرمنی کے درمیان 40.5 ملین یورو کے تکنیکی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت جرمن ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو) کے تعاون سے 9 نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوگا۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس معاہدے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی، سماجی تحفظ اور قابلِ تجدید توانائی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ ترقیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانا جائے گا۔

حکومت پاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ جرمن حکومت کی جانب سے سفیر اینا لیپل نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یواے ای کے درمیان اہم معاہدہ

بیان میں بتایا گیا کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے جرمن حکومت اور کے ایف ڈبلیو کی مسلسل معاونت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان 1961 سے باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی مضبوط اور دیرپا ترقیاتی شراکت داری قائم ہے۔

محمد حمیر کریم نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے دوطرفہ ترقیاتی پورٹ فولیو تقریباً 550 ملین یورو تک پہنچ چکا ہے۔

اس موقع پر جرمن سفیر اینا لیپل کا کہنا تھا کہ جرمنی پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو نہایت اہمیت دیتا ہے، پائیدار اور جامع ترقی کے فروغ کیلیے اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کیلیے پُرعزم ہے۔

جرمن سفیر نے مزید کہا کہ معاہدہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلی، توانائی کی منتقلی اور سماجی کمزوری جیسے عالمی چیلنجز سے عملی تعاون اور مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے، معاہدے کے تحت شروع کیے جانے والے منصوبے پاکستان بھر کی کمیونٹیز کیلیے بامعنی فوائد فراہم کریں گے۔

spot_imgspot_img