spot_img

ذات صلة

جمع

اچانک پڑٖنے والے پراسرار گڑھے، کیا خلائی مخلوق زمین پر آگئی؟

استنبول : ترکی میں حالیہ برسوں میں زمین دھنسنے...

برطانوی کنگ چارلس سوم کا امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے...

امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے...

نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

کراچی : نیوزی لینڈ نے غیرملکی ہنر مندوں کیلیے...

پانی کے حوالے سے پریشان کراچی کے شہریوں کیلیے اہم خبر

کراچی (26 اپریل 2026): کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر جاری اہم تکنیکی کام مقررہ وقت سے قبل مکمل کرتے ہوئے شہر میں پانی کی فراہمی بحال کر دی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ادارے نے 48 گھنٹوں میں مکمل ہونے والا کام صرف 33 گھنٹوں میں مکمل کر کے ایک اہم سنگ میل عبور کیا جس کے نتیجے میں شہر کے 95 فیصد علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال ہو چکی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی کے K-2 پمپس ہاؤس سے پانی کی فراہمی کامیابی سے بحال کر دی گئی ہے جہاں تین پمپس فعال کر دیے گئے ہیں، ان پمپس کی فعالیت کے باعث شہر کو یومیہ مزید 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی فراہمی 600 ملین گیلن یومیہ تک پہنچ گئی ہے جبکہ شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے اور اس وقت صرف 50 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی فراہمی 48 گھنٹے کیلئے بند کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی مرحلہ وار بحالی کا عمل کی جاری ہے، گلشن اقبال، اسکیم 33 اور گلستان جوہر میں پانی کی سپلائی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے جبکہ نیپا، صفورا اور سخی حسن ہائیڈرنٹس سے بھی پانی کی ترسیل دوبارہ شروع ہو چکی ہے، تاہم صدر، چنیسر، لانڈھی اور کورنگی کے ٹیل اینڈ علاقوں میں پانی کی فراہمی میں جزوی کمی کا امکان ہے جبکہ شہر کے دیگر تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان نے مقررہ وقت سے قبل کام کی تکمیل پر عملے کی شبانہ روز محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کا عملہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

spot_imgspot_img