امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان کی درخواست پر وہ ایران پر حملہ مؤخر کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر ان رہنماؤں نے ہمارے فوجی حملے کو روکنے” کے لیے کہا تھا جو کہ “کل ہونا تھا”۔
ٹرمپ نے کہا کہ خلیجی رہنماؤں نے نوٹ کیا ہے کہ “اب سنجیدہ مذاکرات ہو رہے ہیں اور یہ کہ، ان کی رائے میں،،، عظیم رہنماؤں اور اتحادیوں کے طور پر، ایک ڈیل کی جائے گی جو امریکہ کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے کے تمام ممالک کے لیے قابل قبول ہو گی۔”
انہوں نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھا کہ اس ڈیل میں اہم بات یہ ہے کہ ایران کے لیے کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے!”



