پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ٹرائی ٹی 20 سیریز میں ایک کھلاڑی کی جگہ عبدالصمد بھی شامل ہوں گے۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ میچ کے دوران ٹیم کو پیغام بھیجا دباؤ میں نہ آئیں، ہماری ٹیم سیکھنے کے مراحل میں ہے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم سیکھنے کے مراحل میں ہے، بہتری کی طرف جارہے ہیں، ٹی 20 اور ون ڈے میں بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ پڑھیں: کپتان شاہین نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کی جیت کا کریڈٹ کس کھلاڑی کو دیا؟
ہیڈ کوچ نے کہا کہ دورے میں مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا تاکہ ٹیل اینڈ وکٹوں سے مضبوطی لاسکیں، ابرار احمد نے ٹریننگ کے دوران بہت کچھ سیکھا جو آج میدان میں نظر آیا، تمام شائقین نے فیصل آباد کے شائقین کا جوش اور ولولہ انجوائے کیا۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت بہترین فارم میں ہیں، آنے والے میچوں میں بابر اعظم مزید اچھا پرفارم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائی سیریز میں حسن نواز کی جگہ عبدالصمد کو شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔



