spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ویڈیو : صدر ٹرمپ نے سید عاصم منیر کا ذکر منفرد انداز میں کیا

امریکی صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مداح نکلے، انہوں نے شرم الشیخ کی تقریب میں سید عاصم منیر کو دلچسپ انداز میں یاد کیا۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب ڈونلڈ ٹرمپ نے سید عاصم منیر کا ذکر منفرد انداز میں کیا۔

غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر یہاں موجود نہیں ہیں لیکن ان کے وزیراعظم یہاں موجود ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کیا آپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے؟

یہ کہتے ہوئے امریکی صدر  نے وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کی دعوت دی اور کہا کہ آپ وہ بھی کہیں جو آپ نے اس دن کہا تھا۔

اس دعوت کے بعد شہبازشریف نے خطاب ہوئے کہا کہ امن کے حصول کیلئے آج ایک تاریخی دن ہے صدر ٹرمپ امن کے عملبردار ہیں آج اہم دن ہےانتھک محنت کے بعد غزہ میں امن میں کامیاب ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کیلئے ایک مرتبہ پھر درخواست کرتا ہوں صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں انہوں نے دنیا میں امن کیلئے دن رات کام کیا اور جنوبی ایشیا میں امن قائم کر کے لاکھوں لوگوں کی زندگی بچائی۔

spot_imgspot_img