spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان میں گیس سلنڈر بم بن گئے، دھماکوں کی اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی۔ رپورٹ، جہانگیر اسلم : پاکستان بھر میں گیس...

قاسم سلیمانی شہید کی بیٹی زینب نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ایران کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب...

نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ شاہد نے دانش تیمور...

نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نمرہ شاہد نے کہا کہ میں دانش تیمور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ مجھے ان کی اداکاری پسند ہے، وہ بہت اچھے انسان ہیں، میں ان کے فن کی تعریف کرتی ہوں، چاہے لوگ ان کے بارے میں کچھ بھی کہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ دانش تیمور کے کرداروں کا انتخاب اس کی پرفارمنس کی وجہ سے مختلف ہوتا ہے۔

نمرہ شاہد نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ ایک متوسط طبقے کے شخص کا کردار بھی بہترین طریقے سے نبھالیں گے۔

یہ پڑھیں: لوگ کہتے ہیں میں کاجول جیسی لگتی ہوں، نمرہ شاہد

اس سے قبل انہوں نے بھارتی اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنے موازنے پر کہا تھا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ میں کاجول سے مشابہت رکھتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کاجول سے میرا موازنہ کیا جاتا ہے تو یہ میرے لیے تعریف ہے یا نہیں لیکن ادکار کے لیے اچھی بات ہے کہ میری آنکھوں سے میرے تاثرات کا اظہار ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے حالیہ ڈرامے میں دیکھ کر لوگ زیادہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ لڑکی کاجول میں ملتی ہے۔

spot_imgspot_img