spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

نادرا جووینائل کارڈ کیا ہے اور کیوں ضروری ہے؟

اگر آپ اپنے 18 سال سے کم عمر بچوں کا شناختی کارڈ بنوانا چاہتے ہیں تو پریشان نہ ہوں، نادرا نے جووینائل کارڈ کی شکل میں یہ مشکل آسان کردی۔

نادرا جووینائل کارڈ (Juvenile Card) کیا ہے اور اسے بنوانا کیوں ضروری ہے؟ اس حوالے سے ترجمان نادرا سید شباہت علی نے پوڈ کاسٹ میں تفصیلات بتاتے ہوئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ نادرا جووینائل کارڈ 18 سال سے کم عمر کے پاکستانی بچوں کے لیے جاری کردہ ایک سمارٹ شناختی کارڈ ہے جو روایتی ب فارم (سی آر سی) کی جدید شکل ہے، یہ کارڈ نادرا سینٹر یا ’پاک آئیڈنٹٹی‘ موبائل ایپ کے ذریعے بنوایا جاسکتا ہے۔

سید شباہت علی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں بچوں کی پیدائش کی رجسٹریشن کا عمل اب پہلے سے زیادہ آسان اور جدید بنا دیا گیا ہے۔

نادرا ترجمان کے مطابق “برتھ نوٹیفکیشن ٹول” کے ذریعے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد والدین کو ایس ایم ایس موصول ہوتا ہے، جو یونین کونسل میں چائلڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنوانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ 3سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک یا بچے کی جسمانی موجودگی ضروری نہیں، والدین میں سے ایک درخواست دیتا ہے جبکہ دوسرا تصدیق کرتا ہے۔

تین سال مکمل ہونے پر بچے کی تصویر ریکارڈ کا حصہ بنتی ہے جبکہ 10 سال کی عمر کے بعد بائیومیٹرک اور دیگر شناختی معلومات شامل کی جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جووینائل کارڈ‘ دراصل ب فارم کی کارڈ نما شکل ہے جسے تعلیمی اداروں اور دیگر مقاصد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ کارڈ 18 سال کی عمر تک کارآمد رہتا ہے، جس کے بعد قومی شناختی کارڈ بنوانا ضروری ہوتا ہے۔

spot_imgspot_img