spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ملتان : نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے عہدیدار کے اغوا کی کوشش

ملتان : نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان حبیب کے اغوا کی کوشش ناکام ہوگئی، اغواء کار اہل خانہ کو ڈرا دھمکا کر چلے گئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں 4 گاڑیوں میں سوار 15 مسلح افراد نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذیشان حبیب کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔

ذیشان حبیب نے میڈیا کو بتایا کہ جب مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے تو میں پچھلے دروازے سے باہر نکل گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے میرے دوست کو اغوا کیا اور پھر آگے جاکر چھوڑ دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے میرے اہلخانہ کو ڈرایا دھمکایا اور پوچھتے رہے کہ میں کہاں پر ہوں، 3دن پہلے میرے ایک دوست کو بھی اغوا کیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

ذیشان حبیب نے بتایا کہ میں نہیں جانتا کہ مجھے اغوا کرنے کی کوشش کرنیوالے کون تھے اور ان کےعزائم کیا تھے، پولیس کو واقعے کی اطلاع کردی ہے، پولیس افسران میرے گھر پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں : سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو اغوا کرلیا گیا

یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر میں وفاقی دارالحکومت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو زارا ہائٹس کی پارکنگ سے اغوا کیا گیا تھا، چار مسلح افراد نے گاڑی روکی اور محمد عثمان کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 14 اکتوبر کو رات 7 سے 8 کے درمیان پیش آیا تھا۔

spot_imgspot_img