spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بھارتی وزیراعلیٰ کی گھٹیا حرکت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل

نیویارک : ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی گھٹیا حرکت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عورت کی عزت اور شناخت پر حملہ قرار دے دیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خاتون کا نقاب ہٹا کر انتہائی شرمناک حرکت کی، وزیراعلیٰ کا عمل خاتون کی عزت، خود مختاری اور شناخت پرحملہ ہے۔

خواتین کے ساتھ اس قسم کا سلوک ناقابل قبول ہے، کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے لباس کو کنٹرول کرے یا ان سے ناروا سلوک کرے، ایسی کارروائیاں خواتین میں خوف بڑھاتی ہیں۔

پانے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا بہار کے وزیراعلیٰ کی اوچھی حرکت پر جوابدہی اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

دوسری جانب خاتون کا نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دے دیا، نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔

بھارت میں وزیر اعلیٰ نے مسلمان ڈاکٹر کا حجاب سرعام کھینچ کر اتار دیا

spot_imgspot_img