شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے ساڑھی سے اپنا جذباتی تعلق بیان کردیا۔
اداکارہ مایا علی نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور اپنے کردار کو بہت اچھے انداز میں پیش کررہی ہیں انہوں نے ڈرامے میں ساڑھی کا بہترین انتخاب کیا ہے۔

مایا علی کو گزشتہ ہفتے گولڈن رنگ کی خوبصورت ساڑھی میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ شادی کے ایک سین کی شوٹنگ کر رہی تھی جہاں وہ مہمان تھی اور وہ خوبصورت میک اپ اور بالوں کے ساتھ ساڑھی میں چمک رہی تھی۔

اداکارہ نے دن سے شاٹس شیئر کیے ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ ان کی ساڑھی دراصل کہاں کی ہے۔

خوبصورت ساڑھی دراصل مایا کی والدہ کی ہے جو انہوں نے بیٹی کو بطور تحفہ پیش کی تھی، اس لیے وہ اسے بہت خاص قرار دے رہی ہیں۔




