spot_img

ذات صلة

جمع

سپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے، سربراہ ایرانی عدلیہ

تہران (06 جولائی 2026): ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام...

وٹامن ڈی نہیں لیا تو اس خطرے سے باخبر رہیں، نئی تحقیق

کینبرا : آسٹریلیا میں ہونے والی ایک نئی طبی...

شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی

لوئر کوہستان : پٹن ڈاک کے مقام پر لینڈ...

سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی

لندن : سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں خوفناک...

’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘

سرگودھا (5 جولائی 2026): اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا و زیادتی کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں قانون کی حکمرانی ہے، غیر ملکی خواتین کے معاملے میں قانون راستہ اپنا رہا ہے، میں ہوں یا میرا بیٹا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا واضح حکم ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار پراسرار’’باس‘‘ کا نام پتہ چل گیا!

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کرپشن ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے، جس کے خاتمے کیلیے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے، کرپشن کے خاتمے کیلیے قانون اور نیب جیسے کالے قوانین بھی موجود ہیں، جسٹس جاوید اقبال جیسے لوگوں نے ماضی میں نیب کو شرمناک طریقے سے استعمال کیا، آئین و قانون کے مطابق کسی فرد واحد کے پاس لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہییں۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب صوبے کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے، پنجاب حکومت اور اپوزیشن کو برابر حصہ دیا گیا، میری دعا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی واقع ہو۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے اہم ملاقات بھی کی، ملک محمد احمد خان نے تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

spot_imgspot_img