spot_img

ذات صلة

جمع

لاہور قلندرز کیخلاف کامیابی ہمارا ٹرینڈ بن چکا، کپتان کراچی کنگز

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کے خلاف ایک اور فتح کو وکٹری ٹرینڈ قرار دے دیا۔

پی ایس ایل 11 کے بڑے مقابلے میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کامیابی حاصل کی ہے اس میچ میں بھی ہمارے اسپنرز کا کردار بہت اہم رہا ہے ایسالگتا ہے لاہور قلندرز کیخلاف کامیابی ہمارا ٹرینڈ بن چکا ہے۔

ایڈم زیمپا کو 4 اوور میں 11رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ استعمال شدہ پچ پر گیندبازی میں بہت مدد ملی کوشش یہی کی اسٹمپس کے درمیان بولنگ کروں، اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بولنگ کی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف لاہور کو آخری اوور میں ہرا دیا۔ پہلے بولرز نے کمال دکھایا پھر بیٹرز نے اپنا کام پورا کیا۔ کنگز نے لاہور کے 129 رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آل راونڈر عباس آفریدی نے دو گیندوں‌ پر دس رنز بنائے انہوں‌ نے آخری اوور میں حارث روف کو ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا.

ایونٹ میں کنگز کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے.

spot_imgspot_img