spot_img

ذات صلة

جمع

آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس صرف امریکا نافذ کرسکتا ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا...

اسلام آباد : وزیراعظم وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ روانہ

اسلام آباد (21 جون 2026): امریکا اور ایران مذاکرات...

سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں کی مداح نکلیں

بھارت کی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں...

لائبہ خان کی انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی انسٹاگرام اسٹوری نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اداکارہ لائبہ خان ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور ان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

انہوں نے رواں سال جنوری اور فروری میں جواد نامی شخص سے شادی کی جس کی متعدد تقریبات منعقد کی گئی۔

اداکارہ کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی تھی۔

تاہم لائبہ خان نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اسٹوری میں لیڈی ڈیانا کے الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے سوائے اس شخص کے جس سے میں پیار کرتی ہوں۔‘

ان کی اس اسٹوری کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر لوگ شوہر سے علیحدگی سے جوڑ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ تو جواد کی ہمیشہ تعریفیں کرتی تھیں اب کیا ہوا ہے۔ دوسرے صارف لکھا کہ ان کا شوہر پہلے دن سے ہی ریڈ فلیگ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جواد پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کے باپ ہیں۔

spot_imgspot_img