spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

فریج کی بدبو سے نجات کا آسان اور کم خرچ طریقہ

گھریلو نگہداشت کے ماہرین نے فریج کی ناگوار بدبو ختم کرنے کے لیے ایک سادہ اور مؤثر طریقہ تجویز کیا ہے، جس کے تحت فریج کے اندر چائے کے بیگز (ٹی بیگز) رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فریج میں بچ جانے والا کھانا اور مشروبات کے دھبے وقت کے ساتھ بدبو پیدا کرتے ہیں، جو مکمل صفائی کے باوجود بھی بعض اوقات برقرار رہتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فریج کو بار بار مکمل خالی کر کے دھونے کے بجائے چند استعمال شدہ یا خشک ٹی بیگز مختلف کونوں میں رکھ دینا زیادہ آسان اور مؤثر حل ثابت ہو سکتا ہے۔

چائے کی پتی میں موجود ٹیننز قدرتی طور پر بدبو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ٹی بیگز کا مسام دار کاغذ نمی کو جذب کر کے بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا کی افزائش کو کم کرتا ہے۔

مزید برآں، جریدے فوڈ ریپبلک کے مطابق جہاں بیکنگ سوڈا بدبو کو ختم تو کرتا ہے مگر کوئی خوشبو پیدا نہیں کرتا، وہیں ٹی بیگز نہ صرف بدبو جذب کرتے ہیں بلکہ فریج میں ہلکی سی تازگی بھی پیدا کرتے ہیں۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ استعمال شدہ ٹی بیگز کو کسی کھلے برتن میں رکھ کر فریج کے پچھلے حصے میں چند دن کے لیے چھوڑ دیا جائے، جس سے بتدریج تمام ناگوار بو ختم ہو سکتی ہے۔

فریج میں رکھی کون سی اشیاء خطرناک انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے؟

spot_imgspot_img