spot_img

ذات صلة

جمع

شرجیل خان کس نمبر پر کھیلنا چاہتے ہیں؟

حیدرآباد کنگزمین کے بلےباز شرجیل خان ٹاپ آرڈر ہو یا مڈل آرڈر کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

ملتان سلطانز سے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل خان نے کہا کہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں کم بیک کرنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے اسکواڈ کو دیکھتے ہوئے مڈل آرڈر کھیلنے کی پریکٹس شروع کی اور اب کسی بھی نمبر پر کھیل سکتا ہوں۔

شرجیل خان نے کہا کہ آج اچھا ہدف ملا ہمیں میچ جیتناچاہیے تھا، پہلے میچز میں بیٹنگ نہ چلی اور آج بالنگ بھی اچھی نہیں ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TOK Sports (@toksports021)

ان کا کہنا تھا کہ مارنس لیبوشین تجربہ کار کھلاڑی ہیں ان سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، آف سیزن میں صرف کھیلنے کیلئے یو ایس اے جاتا ہوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کا کوئی بھی سیزن مس نہیں کیا۔

بائیں ہاتھ کے بیٹر کا کہنا تھا کہ آج پچ اچھی تھی تاہم دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے مشکل ہوئی۔

حیدرآباد کنگزمین کی مسلسل تیسری شکست، ملتان سلطانز نے بھی ہرا دیا

حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا تھا۔

معاذ صداقت کی 26 گیندوں پر 62 اور شرجیل خان 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، عرفان نیازی نے 22 رنز بنائے۔

spot_imgspot_img