spot_img

ذات صلة

جمع

شادی سے انکار پر لڑکا موبائل ٹاور پر چڑھ گیا

بھارت میں شادی سے انکار پر لڑکا موبائل ٹاور پر چڑھ گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں 27 سالہ نوجوان موبائل ٹاور پر چڑھ گیا اور پسند کی شادی کرنے کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر چھلانگ لگانے کی دھمکی دی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

یوگیش یادیو نامی نوجوان ٹاور پر تقریباً 40 فٹ اوپر چڑھا اور نیچے آنے سے انکار کرتا رہا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ اسے گاؤں کی خاتون سے شادی کرنے کی اجازت دی جائے، اس نے دھمکی دی کہ اگر مطالبہ پورا نہ ہوا تو چھلانگ لگا دے گا۔

اہلخانہ نے اسے یقین دلایا کہ وہ اس کی خواہش پوری کریں گے جس کے بعد وہ خود ہی نیچے آنے پر راضی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی پہلے ہی یوگیش سے شادی کرنے سے انکار کرچکی ہے اور اس نے اس کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت بھی درج کروائی ہے۔

پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا جس کے بعد اسے عدالتی حکم پر جیل بھیج دیا گیا۔

spot_imgspot_img