سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ زمبابوے میں ون مین شو نظر آرہا ہے سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، سکندر رضا کو گائیڈ کیا انھوں نے میری عزت کی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ کے میزبان شعیب ملک نے کہا کہ میرے نوجوانوں کو مشورے دیتا رہا ہوں اور میری عادت ہے کہ اگر کوئی نہ پوچھے اور وہ غلطی کر رہا ہو تو اسے بتا دو۔
انہوں نے کہا کہ لوگ آپ سے مشورہ مانگتے ہیں اور آپ انہیں مشورہ دیتے بھی ہیں لیکن اصل بات تو محنت ان کی اپنی ہوتی ہے اور سارا کریڈٹ سکندر رضا کو ہی جاتا ہے جنہوں نے محنت کی۔
واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں سکندر رضا نے شعیب ملک سے متعلق اپنی یادگار باتیں شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب زمبابوے ٹیم پاکستان گئی تو شعیب ملک نے انہیں گائیڈ کیا اور اپنا بیٹ انہیں دیا۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اپنے ملک کے لیے کوئی بھی وائٹ بال میچ نہیں چھوڑنا چاہتا، اس کے لیے مجھے کوئی بھی لیگ چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج مجھے زمبابوے کہے کہ تین دن بعد سیریز ہے چاہے وہ کسی بھی ٹیم سے ہو، نیشنل ڈیوٹی کے لیے میں آئی پی ایل ہو یا پی ایس ایل اسے چھوڑ کر پہلے ملک کی نمائندگی کروں گا۔
سکندر رضا نے کہا کہ جب پرفارمنس ہوگی تو سب خوش ہوں گے اگر نہیں ہوگی تو لوگ کہیں گے کہ صرف لیگ کرکٹ پر توجہ ہے۔
زمبایوین کپتان نے کہا کہ میرے لیے پیسے کی زیادہ اہمیت نہیں بلکہ زمبابوے کی جرسی پہننا معنی رکھتا ہے۔



