spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پنجاب ایئرلائن کی پہلی پرواز سے متعلق اہم اعلان

پنجاب حکومت کی پہلی کمرشل ایئرلائن کی پرواز کب اڑان بھرے گی اس متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

صوبائی حکومت کی ائیرلائن اپریل میں آپریشن شروع کر دے گی۔ ابتدائی طور پر پنجاب ایئر لائن کے لیے سات مسافر طیارے خریدے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت صوبے کی اپنی ایئر لائن چلانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت کے سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب ایئر لائن پہلے مرحلے میں صرف دو سال کے لیے اندرون ملک کام کرے گی۔ ایئر لائن آپریشن شروع ہونے کے دو سال بعد بین الاقوامی پروازیں بھی شروع کرے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا موجودہ ہیلی کاپٹر بھی پنجاب ایئرلائن میں شامل کیا جائے گا بلکہ یہ پنجاب ایئرلائن کا پہلا اثاثہ ہوگا۔

یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ صوبائی حکومت کی ائیر لائن کے قیام کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود پنجاب ائیر لائن کا طیارہ استعمال کریں گی، ان کے لیے کوئی الگ خصوصی طیارہ نہیں خریدا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے تمام وزراء اور افسران بھی اس ائیر لائن پر سفر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایئرلائن کے قیام کے لیے صوبائی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کی حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔

spot_imgspot_img