spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سلمان علی آغا بھارت کیخلاف میچ جیت کر فتح پاک فوج کے نام کردیں، شاہد ہاشمی

ایشیا کپ 2025 کے ایک اہم میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بیان کے جواب میں اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے سلمان علی آغا کو اہم مشورہ دے دیا۔

سوریا کمار یادیو نے پاکستان سے میچ جیتنے کے بعد اختتامی تقریب میں کہا تھا کہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور آج کی جیت کو بھارتی افواج کے نام کرتے ہیں۔

اس بات کے جواب میں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کھیل اور اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھی چاہیے کہ وہ 21 ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ جیت کر فتح پاک فوج کے نام کردیں۔

میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ سامنے رکھتے ہوئے ایک درمیانی راستہ نکالا ہے، اگر اسے پورے ٹورنامنٹ سے ہٹایا جاتا تو اس آئی سی سی کا استحقاق بھی مجروح ہوتا اسی لیے اس فیصلے سے دونوں فریقین کی جیت ہوگی۔

spot_imgspot_img