spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سعودی عرب سے معاہدے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے معاہدے پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بار بار اسے کریدنا ٹھیک نہیں کہ ہم سعودی عرب سے معاہدے کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کسی ملک پر حملہ کریں سمجھا بھی سکتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت سعودیہ اور ایران کا معاملہ لو پروفائل رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کہیں کچھ ہونے پر یہاں حملے شروع کرنا کیا طریقہ ہے؟ مسلم دنیا میں ایسا نہیں ہوتا پاکستان میں بھی نہیں ہونا چاہیے۔

یہ پڑھیں: افغان طالبان باز نہ آئے تو ان کا وجود بھی نہیں رہے گا، رانا ثنااللہ

اس سے قبل پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ افغان رجیم تمام دہشت گرد تنظیموں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، دنیا میں جو بھی دہشت گرد تنظیم پائی جاتی ہے وہ کابل میں موجود ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ پاکستان یا دنیا میں دہشت گردی کرنیوالے افغانستان میں پناہ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوری دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ کرنے کی جنگ لڑرہا ہے، تمام ممالک کو دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے۔

spot_imgspot_img