پاکستان کے بیٹنگ کوچ اسد شفیق کا کہنا ہے کہ محمد رضوان اور ساجد خان کریز پر موجود ہیں ہم ٹارگٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد شفیق نے کہا کہ ساجد خان نے پہلی اننگز میں بلے بازی کے جوہر دکھائے ہیں اور رضوان بھی کری پر موجود ہیں پوری امید ہے بقیہ 127 رنز بنا کر میچ جیتیں گے۔
بیٹنگ کوچ نے کہا کہ رضوان اور لٹن داس کے درمیان جو کچھ ہوا ٹیسٹ کرکٹ میں چلتا رہتا ہے میرا نہیں خیال یہ کیوئی سیریس معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعود شکیل فارم میں نہیں ہیں، انہیں سپورٹ کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی پرفارمنس شاندار ہیں امید ہے وہ اس وقت سے جلد نکل جائے گا۔
یہ پڑھیں: سلہٹ ٹیسٹ: رضوان آخری امید، پاکستان کو جیت کیلیے 121 رنز، بنگلہ دیش کو 3 وکٹیں درکار
قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہم اپنے بیٹرز سے امید لگاتے ہیں کہ وہ 100 کریں گے لیکن ہو نہیں رہے ہم سب اس پر کام کر رہے ہیں، محمد رضوان اگر سنچری کرتے ہیں تو یہ ٹیم کے لیے اچھا ہو گا، مجھے امید ہے کہ جس طرح کی بیٹنگ آج ہوئی ہے ہم جیت سکتے ہیں، اس کیلئے رضوان اور ساجد کی پارٹنرشپ لمبی جانا ضروری یے۔
اسد شفیق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے یہ بہترین وکٹ ہے جس سے اسپنرز اور فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی ہے بیٹرز بھی شاٹس اچھے کھیل رہے ہیں۔
سلہٹ ٹیسٹ فیصلہ کن اور دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ پہلی اننگ میں ناکامی کے بعد پاکستانی بیٹرز ڈٹ گئے اور 437 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنے کے لیے میچ کے چوتھے روز پانچ وکٹوں کے نقصان پر رنز بنا لیے۔
چوتھے روز پاکستان ٹیم نے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو ابتدائی دو وکٹیں جلد گر گئیں۔ عبداللہ فضل 6 جب کہ اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
41 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور سینئر بیٹر بابر اعظم نے تیسری وکٹ کے لیے 92 رنز جوڑے۔ 133 کے مجموعے پر بابر اعظم 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔



