بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ کے سُسر کی طبیعت نہ سنبھل سکی، بیٹے شعیب ابراہیم نے والد کی صحت کی تفصیلات بیان کردیں۔
اداکار و یوٹیوبر شعیب ابراہیم نے لکھا کہ پاپا کی طبیعت اتنی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ آخری مرتبہ جب والد کو اسٹروک تھا، کلاٹ ہوگیا تھا، پاپا کے بائیں سائیڈ پیرالائز ہوگیا تھا لیکن اس وقت وہ بات کررہے تھے اور بہت جلدی ٹھیک بھی ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن اس بار تھوڑی سی بلیڈنگ ہوگئی ان کو ابھی بولنے میں مسئلہ ہے، ان کے جسم کے رائٹ سائیڈ میں ایشو ہے، میرے خیال میں انہیں دیکھ پا رہا ہوں یا سمجھ پا رہا ہوں ان کے ویژن میں مسئلہ ہے، ایک چیز اچھی ہے ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں ہے۔
اداکار کے مطابق ڈاکٹر کہتے ہیں کہ جب بلیڈنگ ہوتی ہے تو ایسا ہوتا ہے، پاپا کچھ ری ایکٹ نہیں کررہے، ڈاکٹر نے اینڈواسکوپی کا کہا ہے، بلڈ جو جمع ہوا ہے وہ نکالیں گے تاکہ وہ اور نہ پھیلے، ابھی ایک دو دن انتظار کریں گے اس کے بعد پراسس شروع ہوگا۔
یہ پڑھیں: بھارتی ادکارہ دپیکا نے اسلام قبول کرلیا
انہوں نے بتایا کہ پاپا کے ریگولر میڈیکیشن میں وہ بلڈ تھنر بھی لے رہے تھے اس لیے پراسس جلدی نہیں کرسکتے۔
شعیب ابراہیم نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے اور بتایا کہ پاپا کو آئی سی یو میں ایڈمٹ کیا ہے ان کے لیے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہے۔
واضح رہے کہ 22 فروری 2018 کو دپیکا نے اپنے ڈرامے کے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی جس کے بعد یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا ہے جس کا اعتراف انہوں نے 2022 میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کیا تھا۔
دپیکا نے 2020 میں ’دپیکا کی دنیا‘ کے نام سےاپنا یوٹیوب چینل بنایا جس پر وہ اپنی روز مرّہ زندگی کے حوالے سے دکھاتی ہیں۔
ڈراما ‘سسرال سمر کا’ سے شہرت پانے والی اداکارہ دپیکا ککڑ کو اب ایک نامور فیملی کے طور پر مشہور ہو چکی ہیں جو ڈرامائی دنیا کے بجائے اپنی حقیقی زندگی فینز کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔



