امریکا اور ایران کے امن معاہدے کے بعد بھارتی بھی پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی صحافی اور تجزیہ کار بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے معترف ہوگئے۔
تجزیہ کار نے کہا کہ آج پاکستان کو امریکا نہیں بلکہ امریکا کو پاکستان کی زیادہ ضرورت ہے۔
بھارتی صحافیوں کی جانب سے پاکستان کو ویسٹ ایشیا میں امن کا ضامن اور ثالث قرار دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کو پاکستان کی ضرورت ہے، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی اچھی دوستی ہے، ترکی کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔
یہ پڑھیں: شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے امن معاہدے پر دستخط ہوئے، سعودی ولی عہد
اس سے قبل سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران، امریکا امن معاہدے طے پانے پر مابرکباد پیش کی تھی۔ شہزاد محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے امن معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے مذاکرات کے اگلے مرحلے میں باقی مسائل بات چیت، سفارت کاری سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔



