spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

لاہور میں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ریلوے آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے آنے والی ’ایم ایس کےآر‘ ٹرین کا ریک یارڈ میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔ ایس ڈی آر یارڈ میں شنٹنگ کے دوران ٹرین کی پہلی اور دوسری کوچ پٹڑی سے اتر گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گیا۔

ایک بوگی کی پچھلی اور دوسری بوگی کی اگلی ٹرالی کے تمام پہیے پٹڑی سے اترے ہیں اور ٹریک کی بحالی کے لیے لاہور اسٹیشن سے فوری طور پر جیک وین طلب کر لی گئی ہے۔

امدادی ٹیمیں لاہور اسٹیشن سے متاثرہ مقام کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں اور واقعے کے بعد قراقرم ایکسپریس کو لاہور اسٹیشن پر روک لیا گیا۔

spot_imgspot_img