شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مامیا شاہ جعفر کا کہنا ہے کہ ’بلو کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔‘
اے آر وائی فلمز اور سلمان اقبال فلمز کی پیشکش ’لو دی سوں‘ عید الاضحیٰ پر بڑے پردے کی زینت بنے گی جس کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوا اور مداح فرحان سعید، مامیا شاہ جعفر کی کیمسٹری دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں مامیا شاہ جعفر نے فلم کا ڈائیلاگ ’بلو کو پکڑنا‘ سنایا اور کہا کہ میرا کردار بلو سروائیور، سیلف لیس گرل ہے اور ریڈ فلیگ یہ ہے کہ وہ ان سب میں خود تعلقات خراب بھی کرجاتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں فرحان سے شوٹنگ کے دوران کہتی تھی کہ چلو، چلو یہ ہم کرسکتے ہیں۔
فرحان سعید نے کہا کہ میرا پورا کردار گرین فلیگ ہے اس میں کوئی ریڈ فلیگ ہے، میرے کردار میں ریڈ فلیگ تھوڑا سا جو بھی وہ بلو کی حرکتوں کی وجہ سے ہے۔
اداکار نے کہا کہ فلم میں ایکشن، رومینس ہے تو سب اسے دیکھنے سنیما گھروں میں آجائیں۔
یہ پڑھیں: لو دی سوں ٹریلر: مداحوں کو فرحان سعید اور مامیا شاہ جعفر کی جوڑی پسند آگئی
انہوں نے فلم کے ایکشن سے متعلق بتایا کہ مجھے بہت چوٹیں لگی ہیں جب ایکشن سین کررہا تھا تو خان بابا نے پیار سے پکڑ کر پھینکا بھی تو مجھے لگا ہے۔



