spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی صدر کا اعلان ’سرپرائز اسٹرائیک‘ کی چال ہے، ایران

تہران : ایران نے امریکی صدر کے جنگ بندی...

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی درخواست پر ایران پر حملے مؤخر کردیے

واشنگٹن (22 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...

مصنوعی ذہانت کی تربیت : کیا میٹا ملازمین کی جاسوسی کرے گا؟

نیویارک : ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کی...

آغا علی ایکشن سین کے دوران زخمی ہوگئے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی ایکشن سین...

باسط علی نے شان مسعود سے معافی مانگ لی

کراچی : سابق کرکٹر باسط علی نے قومی ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود سے متعلق اپنے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر معذرت کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بعد میں جب میں نے وہ ویڈیو کلپ دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ کپتان کیلیے کہے گئے الفاظ نامناسب تھے۔

میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے کہا کہ میرے منہ سے اس وقت جو الفاظ نکلے اس پرمجھے بھی افسوس ہے اور میں شان مسعود اور ان کے مداحوں سے معافی چاہتا ہوں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد ہاشمی نے کہا کہ پی ایس ایل میں پچز کا بھی بڑا کردار ہے، کراچی کی پچز نے کافی مایوس کیا ہے۔ 13 میچز میں صرف دو بار 200 سے زیادہ اسکور ہوا ہے اور اس میں بھی پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جس نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی، ایک بار 200 بنایا اور کسی بھی میچ میں آل آؤٹ نہیں ہوئی۔

پشاور زلمی نے ثابت کیا کہ اگر آپ کے پاس مہارت ہو تو ان پچز پر بھی اچھی بیٹنگ کی جا سکتی ہے۔ تاہم کراچی میں اس سے بہتر پچز ہونی چاہیے تھیں، کیونکہ ٹی20 میں دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے 180، 190 اور 200 کے اسکور ضروری ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کنگز نے ٹاپ فور کی دوڑ میں رہنا ہے تو انہیں آئندہ میچز میں غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی، بصورت دیگر ٹیم کے لیے آگے کا سفر مزید مشکل ہوسکتا ہے۔

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

spot_imgspot_img