اسلام آباد (20 اپریل 2026) : ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں میں واقع ہائیکنگ ٹریلز کو بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سیدپور گاؤں کے عقب میں واقع ٹریل کو 20 اپریل 2026 سے تاحکمِ ثانی عام شہریوں کے لیے بند رکھا جائے گا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہائیکنگ ٹریلز بند کرنے کا یہ اقدام عوامی مفاد اور انتظامی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ ہائیکنگ ٹریلز پر ہر قسم کی عوامی سرگرمی پر پابندی ہوگی جب تک مزید احکامات جاری نہیں کیے جاتے۔
ضلعی انتظامیہ نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن میں چیف کمشنر آفس، اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے، وزارت داخلہ اور پیمرا شامل ہیں۔ میڈیا کو بھی اس حوالے سے عوامی آگاہی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے پولیس اور انتظامیہ کو سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کی تاکید کی ہے جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ احکامات کی مکمل پابندی کریں اور بندش کے دوران ان مقامات کا رخ نہ کریں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل



