spot_img

ذات صلة

جمع

بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنائے جانے کا امکان

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو نیا ٹیسٹ کپتان بنانے کا امکان ہے جس کا اعلان پیس ی بی کی سلیکشن کمیٹی کل لاہور میں کرے گی۔

سلیکشن کمیٹی پریس کانفرنس میں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔

یہ پڑھیں: شان مسعود کی جگہ کس کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جا رہا ہے؟

انگلینڈ کے دورے کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ پاکستان، ویسٹ انڈیز میں دو اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کے کپتان شان مسعود ہیں لیکن ان کی قیادت میں پاکستان کو بنگلادیش سے ہوم گراؤنڈ اور ڈھاکا میں بھی ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر بھی کل سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ بابر اعظم ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔

spot_imgspot_img