spot_img

ذات صلة

جمع

عالیہ بھٹ کی ’الفا‘ نے دو دن میں باکس آفس پر کتنا بزنس کیا؟

اداکارہ عالیہ بھٹ اور شروری واگھ کی ایکشن تھرلر فلم ’الفا‘ باکس آفس پر اپنے دوسرے دن بھارت میں 15 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور شروری کی ایکشن تھرلر فلم ‘الفا’  باکس آفس ریلیز ہوئے دو دن ہوگئے اور جمعہ کو ایک مناسب اوپننگ کرنے کے بعد فلم کے بزنس میں ہفتے کے روز کمی دیکھی گئی۔

اس سست روی کے باوجود ‘وائے آر ایف اسپائی یونیورس’  کی یہ فلم بھارت میں 15 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

الفا باکس آفس کلیکشن

تجارتی ویب سائٹ ‘سیکنلک’  کی جانب سے شیئر کیے گئے لائیو ڈیٹا کے مطابق ‘الفا’ نے دوسرے دن ہفتے کی شام تک بھارتی باکس آفس پر 5.87 کروڑ روپے نیٹ  کمائے ہیں چونکہ یہ لائیو اعداد و شمار ہیں اس لیے تمام شوز ختم ہونے کے بعد دوسرے دن کے حتمی کلیکشن میں تبدیلی متوقع ہے۔

فلم نے پہلے دن 9.25 کروڑ روپے نیٹ کے حتمی کلیکشن کے ساتھ آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے ساتھ ‘الفا’ کا کل بھارتی نیٹ کلیکشن اب 15.12 کروڑ روپے ہو گیا ہے جبکہ اس کا بھارتی گراس  کلیکشن 18.03 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، فلم نے اپنے پہلے دو دنوں میں دنیا بھر سے 22 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی بھی کی ہے۔

اسپائی یونیورس میں کارکردگی کا موازنہ

‘وائے آر ایف اسپائی یونیورس کی پچھلی فلموں کے مقابلے میں ‘الفا’ کی دوسرے دن کی کارکردگی اب تک سب سے کمزور رہی ہے۔

وار 2 : ریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی اس فلم نے اپنے دوسرے دن 57.85 کروڑ روپے کمائے تھے۔

پٹھان : شاہ رخ خان کی اس فلم نے 2023 میں دوسرے دن 70.50 کروڑ روپے کمائے تھے۔

ٹائیگر 3 : سلمان خان کی اس فلم نے اپنے دوسرے دن 59.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

ان شاندار اعداد و شمار کے مقابلے میں ‘الفا’ نے اس فرنچائز میں دوسرے دن کا سب سے کم کلیکشن ریکارڈ کیا ہے، یہ فلم حال ہی میں ریلیز ہونے والی کچھ دوسری فلموں سے بھی پیچھے رہ گئی ہے، رانی مکھرجی کی ‘مردانی 3’ نے اپنے دوسرے دن 6.25 کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ عالیہ بھٹ کی پچھلی تھیٹریکل ریلیز ‘جگرا’ نے دوسرے دن 6.55 کروڑ روپے جمع کیے تھے۔

اگرچہ ‘الفا’ دوسرے دن اب تک ان فلموں سے پیچھے چل رہی ہے لیکن نائٹ شوز یہ فیصلہ کریں گے کہ فلم بالآخر اپنے دن کا اختتام کہاں کرتی ہے۔

شیو راویل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘الفا’ میں عالیہ بھٹ اور شروری مرکزی کرداروں میں ہیں اور یہ ‘وائے آر ایف اسپائی یونیورس’ کی پہلی فلم ہے جس میں خواتین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں بوبی دیول اور انیل کپور بھی شامل ہیں جبکہ ہریتھک روشن ‘وار’ فلموں کے اپنے مقبول کردار ‘کبیر’ کے طور پر بطور مہمان اداکار شامل ہیں۔

spot_imgspot_img