امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بات کی ہے اور راستہ بنا ہے سب کا اتفاق ہے مذاکرات کو موقع دیا جانا چاہیئے۔
آزاد کشمیر پر قومی مشاورتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت نے آئندہ تین روز میں آزاد کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ پیش رفت نہ کی تو جماعت اسلامی عوامی جرگہ تشکیل دے کر کشمیری عوام اور ان کے نمائندوں سے براہِ راست مذاکرات کا آغاز کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کاز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، مزید خون خرابہ نہیں ہونا چاہیے حکومت ضد اور انا چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا پرامن حل نکالے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تصادم یا ایکشن کی ضرورت نہیں ہے کشمیریوں سےکہتا ہوں کہ پاکستان آپ کیلئے کھلا ہوا ہے پاکستانی کشمیریوں کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتے ہیں۔



