spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

این ڈی ایم اے نے7 سے 12 جون تک موسمی خطرات سے آگاہ کردیا

این ڈی ایم اے نے 7 تا 12 جون موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کا پیشگی جائزہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق مختلف حصوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، 7تا 10جون بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، شمالی پنجاب میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

11سے12 جون کو اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں 11 تا 12 جون بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں گرم اور خشک موسم جبکہ لاڑکانہ، میرپورخاص اور تھرپارکر سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرم اور خشک موسم متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ژوب اور موسیٰ خیل میں 11 تا 12 جون گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور پشاور میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 7 تا 12 جون وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے،

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیزی سے پگھلتے گلیشئرز، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ہنزہ، نگر، گلگت، چلاس، استور، شگر، چترال، کالام، بالائی کوہستان، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔

شگر ویلی روڈ، اسکردو روڈ، دیوسائی روڈ اور شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہونے کا خدشہ ہے، شہری سفر سے پہلے متعلقہ محکمے سے رابطے میں رہیں۔

spot_imgspot_img