بھارتی پنجاب کی اداکارہ اور ماڈل ایشا رکھی نے گلوکار بادشاہ سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔
اداکارہ و ماڈل ایشا رکھی نے ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ شادی کی تصدیق کی جس کے بعد کئی ماہ سے چلنے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
انسٹاگرام پر ’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن کے دوران مداحوں نے اداکارہ سے ذاتی زندگی اور گلوکار سے تعلقات کے بارے میں سوالات کیے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال مجھ پر ان سوالات کی بارش ہورہی ہے، ہاں میں شادی شدہ ہوں۔
ایشا رکھی نے کہا کہ اب سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوال کی طرف آتے ہیں کہ آپ لوگ ایک دوسرے کو فالو کیوں نہیں کرتے؟ سچی بات یہ ہے کہ میرے خیال میں اس کی وضاحت میرے شوہر دے سکتے ہیں، پتی دیو (بادشاہ) عوام کے کچھ سوالات ہیں براہ کرم جلد سے جلد ان کا جواب دیں۔
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
ایک مداح نے سوال کیا کہ شادی شدہ ہونے کے باوجود آپ نے کبھی بادشاہ کے ساتھ کوئی تصویر شیئر نہیں کی؟ جواب میں اداکارہ نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔
واضح رہے کہ جوڑے کی شادی کی افواہیں مارچ سے گردش کررہی تھیں جب ایشا کی والدہ، پوم ریکھی نے کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جو شادی کی تقریب کی تھیں۔
ایشا رکھی نے اداکاری کا آغاز 2013 میں کیا تھا اس کے بعد وہ فلم ’ہیپی گو لکی۔‘ اداکاری کے جوہر دکھائے اس کے بعد انہوں نے 2018 میں فلم ’نواب زادے‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
یاد رہے کہ بادشاہ نے پہلی شادی جیسمین مسیح سے کی تھی، جوڑے درمیان 2020 میں علیحدگی ہوگئی اور ان کی ایک بیٹٰ جیسمی گریس مسیح سنگھ ہے۔



