spot_img

ذات صلة

جمع

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے گانے ’آرزو‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار...

’ایران نے امریکا سے مفاہمتی معاہدے کی منظوری نہیں دی‘

ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری...

فیفا ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں میکسیکو کے...

سمیع ثانی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان کردی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سمیع ثانی نے اداکاری...

امریکی صدرٹرمپ کا ایران پر حملے موخر کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج رات ہونے والے ایران پر حملے موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوشل ٹروتھ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت کے بعد حملے موخر کیے آج ایران کےخلاف طے شدہ حملوں اور بمباری کو منسوخ کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی ناکہ بندی معاہدہ مکمل ہونے تک نافذ رہےگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تمام فریقین نے معاہدے کے حتمی نکات کی منظوری دی ہے، امریکا، اسرائیل، سعودی عرب، یواے ای، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر نے نکات منظور کیے، معاہدے پر دستخط کے وقت اور جگہ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

قبل ازیں‌امریکی صدر ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا آج رات ایران پر انتہائی شدید کاری ضرب لگانے جا رہا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم، اینٹی ائیر کرافٹ گنز ختم ہو چکی ہیں ایران کاتمام دفاعی نظام اور زیادہ تر جارحانہ صلاحیتیں اب مکمل ختم ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہت جلد مستقبل قریب میں ایران کے جزیرہ خارک کا کنٹرول سنبھال لیں گے ہم جلد ایران کے اہم آئل انفراسٹرکچر پوائنٹس کا بھی کنٹرول سنبھال لیں گے امریکاایرانی تیل اور گیس کی مارکیٹوں کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے توانائی سیکٹر کا کنٹرول بالکل اسی طرح سنبھالا جائے گا جیسے وینزویلا کا کنٹرول سنبھالا ہے ہمارا ماڈل وینزویلا خود اور امریکا دونوں کیلئے انتہائی شاندار اور کامیاب ثابت ہو رہا ہے۔

وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، ہمارے پاس فیصلہ کن پلان موجود ہے۔

فلوریڈا میں میڈٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کو مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے واشنگٹن کے ساتھ معاہدہ نہ کیا تو امریکا ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ ایران مذاکرات کے معاملے میں سنجیدہ رویہ اختیار نہیں کر رہا اگر وہ معاہدے کی طرف نہیں آتا تو پھر اسے امریکی بمباری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

spot_imgspot_img