spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

ایران میں افغان طالبان حکومت مخالف سابق پولیس چیف قتل

ایران میں افغان طالبان حکومت مخالف سابق پولیس چیف کو قتل کردیا گیا، اکرام الدین سری سابق دور حکومت میں پولیس سربراہ رہ چکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں افغان طالبان حکومت مخالف سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، اکرام الدین سری سابق دورحکومت میں تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے ہیں۔

اکرام الدین سری پرتہران میں دفتر کے باہر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے اکرام الدین سری کا ایک ساتھی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ افغان طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد اکرام الدین سری نے ایران میں پناہ لی ہوئی تھی۔

ایرانی حکام نے افغان طالبان مخالف سابق پولیس چیف کے قتل پر کہا کہ اکرام الدین سری پر حملہ ٹارگٹڈ ہے، ان کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

افغان طالبان رجیم میں 10 میں سے 9 افغان خاندان کھانے کیلئے قرض لینے پر مجبور

spot_imgspot_img