راولپنڈی (24 مارچ 2026): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ایک دوسرے سے ملاقات کی، 35 منٹ کی ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کا احوال دریافت کیا۔
واضح رہے کہ 17 مارچ 2026 کو بھی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔ کانفرنس روم میں ہونے والی ان کی ملاقات 25 منٹ تک جاری رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے پارٹی اور فیملی کو پیغامات کی اندرونی کہانی
گزشرہ روز سابق وزیر اعظم کو اینٹی وی ای جی ایف کا تیسرا انجکشن لگایا گیا تھا۔
اس حوالے سے پمز انتظامیہ نے بتایا تھا کہ سربراہ شعبہ امراض چشم پمز ڈاکٹر عارف، الشفا آئی کے ہیڈ ڈاکٹر ندیم نے اس سارے عمل کی نگرانی کی، عمران خان کو طبی معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے انجکشن کیلیے مستحکم قرار دیا، ان کی باقاعدہ رضامندی کے بعد انہیں انجکشن لگایا گیا۔
اس موقع پر آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا۔ ماہرین چشم نے مائیکرو اسکوپی کی رہنمائی میں انجکشن کا عمل مکمل کیا، عمران خان کی حالت پہلے، دوران عمل اور بعد میں بھی مستحکم رہی۔



