spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

’مودی 2026 کے اختتام تک وزیر اعظم کے عہدے پر نہیں ہونگے‘

(24 مارچ 2026): دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے اختتام تک اپنے عہدے پر نہیں ہوں گے۔

انڈین میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کا دل اور سیاسی سمجھ بوجھ یہ بتاتی ہے کہ مودی 2026 تک وزیر اعظم نہیں رہ پائیں گے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ دونوں کا دور اقتدار ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کو دوست ملک اسرائیل میں بھی منہ کی کھانا پڑی!

عام آدمی پارٹی کے کنوینر نے حکمراں طبقے پر سوشل میڈیا پر عوامی بیانیے سے کنٹرول کھونے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہاں پہلے حکومتی مشینری آن لائن تنقید کو دبا دیتی تھی اب وزیر اعظم مودی کو نشانہ بنانے والے منفی تبصرے اور میمز ہر طرف پھیلے ہوئے ہیں۔

کیجریوال نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مودی کے خلاف میمز بنانے پر بھی لوگوں کو جیل بھیج دیا جاتا تھا، آج سوشل میڈیا تنقید سے بھرا ہوا ہے جو ان کی مقبولیت میں کمی کی عکاسی کرتا ہے۔

انتخابی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ انتخابات کرپشن کے ذریعے جیتے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنی مثال پیش کی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی گرفتاری سے قبل انہیں تقریباً 1.48 لاکھ ووٹ حاصل تھے لیکن ان کی رہائی کے بعد تقریباً 42,000 ووٹ حذف کر دیے گئے جس کے نتیجے میں وہ تقریباً 3000 ووٹوں کے معمولی فرق سے ہار گئے۔

دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے پہلے وہی نشست 30000 ووٹوں کے فرق سے جیتی تھی۔

spot_imgspot_img