spot_img

ذات صلة

جمع

سعودی عرب نے 3 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں

ریاض : سعودی عرب نے ایبولا وائرس کے پھیلاؤ...

یورپ جانے کا غیرقانونی طریقہ اختیار کیا تو یہ انجام ہوگا؟

اسلام آباد : بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ...

درفشاں سلیم کی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی...

اوکاڑہ: گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد

(27 جون 2026): پولیس نے اوکاڑہ کے نواحی قصبہ جندراکہ میں ایک گھر سے خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد کر لیں۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ راوی کی حدود نواحی قصبہ جندراکہ میں گھر سے ایک خاتون اور اس کے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں پوسٹ مارٹم کیلیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او اوکاڑہ اسد اعجاز ملعی نے نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فیضہ بی بی، 7 سالہ جنید اور داؤد جبکہ 10 سالہ بیٹی دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 سالہ معصوم بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس گھر سے لاشیں برآمد ہوئیں، اس کا سربراہ ریاض عرف گلو بیرون ملک تھا اور کچھ عرصہ قبل واپس آیا اور قصبہ جندراکہ میں ڈرائیونگ کرنے لگا، تاہم وہ جائے وقوعہ کے وقت گھر پر موجود نہیں تھا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق فی الحال خاتون اور تینوں بچوں کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد سامنے آئیں گے، اس سلسلے میں ایس پی انویسٹیگیشن ملک داؤد کا کہنا ہے کہ واقعے کے متعلقہ سائنسی بنیادوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، حقائق جلد منظر عام پر لانے جائیں گے۔

spot_imgspot_img