spot_img

ذات صلة

جمع

شہزادی نادرہ بیگم : شاہی محل سے جلاوطنی تک، المناک تاریخی داستان

لاہور میں مدفون مغل سلطنت کی شہزادی نادرہ بانو...

سولر پینلز کی قیمتیں گرگئیں!

کراچی : شہر قائد میں سولر سسٹمز کی قیمتوں...

برطانیہ میں رہائش کے خواہش مندوں کیلیے اہم خبر

لندن : برطانوی حکومت نے نئے ایمیگریشن اور پناہ...

پاکستان میں نئی ایئرلائن کو سرٹیفکیٹ جاری، جلد فلائٹ آپریشن شروع

کراچی: نئی نجی ایئرلائن ساؤتھ ایئر کو سی اےاے...

انٹرن شپ کے خواہشمند طلبہ کیلئے سنہری موقع

لاہور : محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے تحت صحت کے شعبے میں کیریئر بنانے کا سنہری موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت و آبادی پنجاب نے طلبہ اور گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت فارمیسی اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ نوجوانوں کو عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق یہ انٹرن شپ پروگرام خاص طور پر پنجاب کی سرکاری جامعات کے فارماڈی طلبہ، گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کے لیے ہے۔

اس پروگرام میں فائنل ایئر کے وہ طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں جن کے نتائج ابھی متوقع ہوں، اس کے علاوہ فارماڈی مکمل کرنے کے دو سال کے اندر اور ماسٹرز یا ایم فل کے دو سال کے اندر فارغ التحصیل طلبہ بھی اہل ہوں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق درخواست دینے کا طریقہ کار مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے، جس میں امیدواروں کو رجسٹریشن کے بعد اپنا پروفائل مکمل کرنا ہوگا اور مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔

punjab health dept

حکام کے مطابق درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 مئی 2026 مقرر کی گئی ہے اور درخواستیں رات 12 بجے تک جمع کرائی جا سکیں گی، صرف آن لائن درخواستوں کو ہی قبول کیا جائے گا۔

یہ پروگرام ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول پنجاب کے تحت چلایا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت دے کر صحت کے شعبے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

spot_imgspot_img