spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

اندازہ نہیں تھا کہ ایسا یکطرفہ کھیل ہوگا، سرفراز احمد

کراچی : قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اندازہ نہیں تھا کہ ایسا یکطرفہ کھیل ہوگا۔ 

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈر19 ٹیم کی کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو جاتا ہے۔

ایک سوالے جواب میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ایسا یکطرفہ کھیل ہوگا، بھارت کی ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ پر تھی۔

لڑکوں سے کہا تھا کہ نیچرل گیم کھیلیں، کھلاڑیوں کو بتایا تھا کہ کھل کر کھیلیں جو بھی نتیجہ آئے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ بچوں کو بہت پذیرائی دی۔

ٹیم کو بتایا فائنل میں کچھ بھی ہو ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہونگے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے بھی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور سراہا۔

بھارت کیخلاف بہت سے میچز کھیلے ہیں، میں نے بھارت کی اس ٹیم کے ساتھ کھیلا ہے جن میں اسپورٹس مین اسپرٹ تھی، کرکٹ اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے اور جینٹل مین کرکٹ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

انشااللہ انڈر19ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری کریں گے، یہ بچے آنے والے دنوں میں پاکستان کا مزید نام روشن کرینگے۔

قبل ازیں انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار کامیابی کے بعد قومی انڈر 19 ٹیم کے کوچ، مینٹور اور کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، فائنل میں سمیر منہاس نے شاندار اننگز کھیلی، جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی مجموعی طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل اس کامیابی نے ٹیم کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ فی الحال مینٹور کی ذمہ داری نبھانا ہی کافی ہے، ورلڈ کپ سے قبل ایسی فتح یقیناً اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔

بھارتی ٹیم کی بداخلاقی پر سرفراز احمد کا اہم بیان

spot_imgspot_img