spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور (23 دسمبر 2025) : محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے کالجز اور یونیورسٹیوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے کالجز اور جامعات میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت سرد موسم کے باعث تعلیمی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے تحت پنجاب کے تمام سرکاری و نجی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

winter vacations

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کے تحت تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری 2026 بروز پیر سے معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق صوبہ پنجاب کے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام اداروں پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ پورے صوبہ پنجاب میں یکساں طور پر نافذ العمل ہوگا تاکہ موسمِ سرما کے تعلیمی شیڈول میں ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔

تاہم 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرامز کو اس فیصلے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، جن کے تحت متعلقہ تدریسی یا تعلیمی سرگرمیاں تعطیلات کے دوران بھی جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ سرد موسم، کم درجہ حرارت اور شدید دھند کے باعث ہر سال پنجاب میں طلبہ کی حفاظت اور حاضری کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی کیلنڈر میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔

spot_imgspot_img