spot_img

ذات صلة

جمع

امِ رباب اہل خانہ قتل کیس : ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی : امِ رباب کے اہل خانہ کے قتل کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا۔

اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سردار خان چانڈیو کے بنگلے میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں سردارخان چانڈیو کے بنگلے پر شدید ہوائی فائرنگ کی گئی تھی
یہ فائرنگ سردار خان چانڈیو، برہان چانڈیو کی قتل کیس میں بریت کی خوشی میں کی گئی۔

واضح رہے کہ مسلح افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں اور صارفین کی جانب سے اس پرشدید برہمی اور رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

مزیدف پڑھیں : دادا، والد اور چچا کے قاتلوں کی رہائی پر ام رباب چانڈیو کا بڑا اعلان

یاد رہے کہ دادا، والد اور چچا کے قاتلوں کی رہائی پر ام رباب چانڈیو نے اعلان کیا ہے کہ وہ انصاف کے لیے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ تک جائیں گی ، سرداروں کو لائسنس مل گیا ہے کہ وہ جسے چاہے قتل کرسکتے ہیں۔

دادو کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے 8 سال پرانے تہرے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے، جس پر مدعیہ ام رباب چانڈیو نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے سے سرداروں کو یہ لائسنس مل گیا ہے کہ وہ جسے چاہیں قتل کر سکتے ہیں اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ 17 جنوری 2018 میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تمندار کاؤنسل کے چیئرمین مختیار چانڈیو، قابل خان اور کرم اللہ چانڈیو کو قتل کردیا تھا۔

مقتول کی بیٹی اُم رباب 8 برس تک اپنے باپ دادا اور چچا کے قتل کا مقدمہ لڑتی رہی لیکن عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

spot_imgspot_img