spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

آپ کا شناختی کارڈ کہاں اور کیسے استعمال ہوا؟ جانیے

شناختی کارڈ کہاں کہاں استعمال ہوا اب آپ 10 سال کا ریکارڈ پاک آئی ڈی ایپ سے چیک کرسکتے ہیں،

نادرا نے شہریوں کو فراڈ سے بچانے اور ان کے شناختی ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی مانیٹرنگ ایپ متعارف کروا دی ہے۔

اس ایپلی کیشن کے ذریعے شہری پچھلے 10 سال کا ریکارڈ باآسانی چیک کر سکتے ہیں کہ ان کا شناختی کارڈ کہاں کہاں اور کب استعمال ہوا۔

جی ہاں، اب آپ بالکل مفت اور آسانی سے اپنے شناختی کارڈ کے پچھلے 10 سال کا استعمال شدہ ریکارڈ پاک آئی ڈی (پاک آئیڈنٹیٹی) موبائل ایپ یا نادرا کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے چیک کرسکتے ہیں۔

اپنے شناختی کارڈ کے استعمال کی تفصیلات اور ریکارڈ جاننے کا طریقہ کار یہ ہے، موبائل ایپ کے ذریعے اپنے فون میں پاک آئی ڈی (پاک آئیڈنٹیٹی) ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ اپنے لاگ ان کی تفصیلات درج کر کے اکاؤنٹ کھولیں۔

مین مینو میں موجود “یوسیج ہسٹری” یا “ویری فکیشن ہسٹری”کے آپشن پر کلک کریں۔ جس کے بعد ایک پیچ اوپن ہوجائے گا، جس پر لاسٹ 15 ڈیز کا آپشن نظر آئے گا۔

اس کے علاوہ یہاں آپ کو پچھلے 10 سالوں میں آپ کا شناختی کارڈ جہاں جہاں استعمال ہوا ہے (جیسے بینک اکاؤنٹ کھلنے، سم کارڈ کے اجراء یا دیگر تصدیقی مراحل) کی مکمل تفصیل مل جائے گی۔

اس کے علاوہ ویب سائٹ کے ذریعے بھی نادرا کی آفیشل پاک آئی ڈی ویب پورٹل پر اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان کر کے آپ اپنے کارڈ کی ہسٹری اور تصدیقی ریکارڈ چیک کر سکتے ہیں۔

ویریفیکیشن بذریعہ ایس ایم ایس : اگر آپ صرف یہ چیک کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں، تو اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 668 پر ایس ایم ایس بھیجیں۔

 

spot_imgspot_img