spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

یوٹیوبر سلیم پر حملہ

نئی دہلی : متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والا بھارتی یوٹیوبر سلیم قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا، موٹر سائیکل سواروں نے چاقو سے حملہ کے جان سے مارنے کی کوشش کی تھی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے علاقے لونی میں یوٹیوبر سلیم پر جمعہ کی صبح قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق علی گارڈن کے رہائشی 50 سالہ سلیم ولد نور حسن پر صبح تقریباً 8 بجے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چاقو سے حملہ کیا اور فرار ہوگئے۔

زخمی یوٹیوبر سلیم کو اہلِ خانہ اور مقامی افراد کی مدد سے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے
تشویشناک حالت میں دہلی کے جی ٹی بی اسپتال ریفر کردیا گیا۔

لونی پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کیے، جبکہ اطراف کے علاقوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔۔

یوٹیوبر سلیم کے بیٹے عثمان کی شکایت پر ایف آئی آر میں کچھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

spot_imgspot_img