spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

یورپی ممالک کا امریکی دفاع سے بتدریج جان چھڑانے کا فیصلہ

میونخ : یورپی یونین رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی دفاعی طاقت کو بڑھائیں گے اور امریکی دفاع پر انحصار بتدریج کم کریں گے۔

اس حوالے سے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی رہنماؤں کولگ رہا ہے کہ اب دنیا بدل رہی ہے اور کچھ فیصلے ایسے ہوچکے ہیں جنہیں واپس نہیں لیا جاسکتا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے کے بعد یورپ اور امریکا کے تعلقات پہلے ہی تناؤ کا شکار تھے۔ لیکن گرین لینڈ کو امریکا میں شامل کرنے کی بات نے یورپی ممالک کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ انہیں خدشہ ہے کہ کہیں امریکا نیٹو کے تحت یورپ کے دفاع کی ذمہ داری سے پیچھے نہ ہٹ جائے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ امریکا یورپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ ان کا لہجہ پہلے کے مقابلے میں نرم تھا مگر انہوں نے نیٹو، روس یا یوکرین کی جنگ کا خاص ذکر نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک روس کو بڑھتا ہوا خطرہ سمجھتے ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ روس یوکرین جنگ کو شروع ہوئے تقریباً پانچ سال ہونے والے ہیں۔

گرین لینڈ پر قبضے کی امریکی خواہش کے پیچھے کس کاسمیٹکس کمپنی کا ہاتھ نکلا؟

spot_imgspot_img