حیدرآباد : سماجی رہنما کی گرفتاری کیلیے جانے والی پولیس پارٹی نے ملزم کے 15 سالہ بیٹے کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میرپورخاص کے سیاسی و سماجی رہنما ایڈووکیٹ سلامت علی لاکھو کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سیٹلائیٹ ٹاؤن کالونی میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
حیدرآباد میں میرپورخاص پولیس نے ایڈووکیٹ سلامت لاکھو گھرپر موجود نہ تھے تو پولیس نے ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا، پولیس نے15سالہ حمزہ سلامت لاکھو کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
چھاپے کے دوران حمزہ سلامت لاکھو کی پولیس سے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
حمزہ نے کہا کہ والد گھر پرموجود نہیں، کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں، تو جواب میں پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ
ہم سیڑھی لگا کرآپ کو گرفتارکریں گے۔
حمزہ سلامت لاکھو نے کہا کہ اگر مجھے گرفتار کرنا ہے تو میں خود نیچے آ رہا ہوں، سیڑھی لگانے کی ضرورت نہیں۔
بعد ازاں پولیس نے15 سال کے طالب علم حمزہ سلامت لاکھو کو حراست میں لے لیا۔یاد رہے کہ سماجی رہنما
سلامت لاکھو نے 2024 میں پی ایس 45 میرپورخاص سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑا تھا۔



