spot_img

ذات صلة

جمع

مارکیٹیں کتنے بجے بند ہوں گی؟

حکومت نے ایندھن کی بچت پالیسی کے تحت مزید...

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرا گئی

بنوں میں بارود سے بھری گاڑی ڈومیل پولیس اسٹیشن...

بیرسٹر گوہر کے نام پر ہیکرز نے 5 لاکھ روپے لوٹ لیے

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے نام پر...

’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘

وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے...

ہربھجن سنگھ نے بھارتی بیٹرز کو کس بولر سے خبردار کردیا؟

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارتی بیٹرز کو عثمان طارق سے خبردار کردیا ہے۔

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ عثمان طارق اچھے اسپنر ہیں انہیں بھارتی بیٹرز کو سنبھل کر کھیلنا ہوگا، میچ کے نتیجے میں عثمان طارق کا کردار بہت اہم ہوگا۔

ہربھجن سنگھ نے مشورہ دیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان کے خلاف دباؤ میں نہ آئے۔

دوسری جانب سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ جس گراؤنڈ میں میچ ہو رہا ہے اس کی باؤنڈریز کافی لمبی ہیں۔ اگر اس میچ کے لیے درمیان کی پچ ملے گی تو دونوں طرف کی باؤنڈری برابر ہوگی۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ بھارت نے ابرار کے خلاف میچز کھیلے تو زیادہ تکلیف نہیں ہوگی، عثمان طارق نئے ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا کوئی زیادہ پریشانی ہوگی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر گیند گھومنے والی ہے تو پریشانی کسی کو بھی ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا تھا کہ ابھی میچ ہوا نہیں کہ عثمان طارق کو لے کر اتنا شور مچا دیا ہے۔ انہیں میچ سے پہلے ہی عثمان طارق کا خوف ہے۔

spot_imgspot_img